ملتان (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے وزیراعلی پنجاب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا‘ جعلی مینڈیٹ پر موجود جعلی وزیراعلی دھمکیاں اور تڑیاں دیتی ہیں‘ جس کو وہ علاج کہتی ہیں ہم اس کو فراڈ، فریب اور فسطائیت اور انصاف کا گلا گھوٹنا کہتے ہیں ۔ مہر بانو قریشی کا میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ ہم ملک میں انصاف کا نظام قائم کریں گے‘سیاسی استحکام انصاف کے بعد ہی آئے گا۔