• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان یونیورسٹی کے متعدد ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی

اسلام آباد (طاہر خلیل) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کے نوٹس پر سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن نے ایکشن لے لیا۔ بلوچستان یونیورسٹی کے متعدد غیر مستقل ملازمین کی میرٹ پر مستقل تعیناتی کر دی گئی۔ متاثرہ ملازمین کی رپورٹ پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے معاملہ سینٹ کی سٹینڈینگ کمیٹی آف ایجوکیشن کے سپرد کیا تھا۔ 2 جنوری کو سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی صدارت میں سینٹ ایجوکیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ جہاں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی سمیت کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید