• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے افسران اور ملازمین کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلوے افسران اور ملازمین نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے گزشتہ روز ایک ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈی ایس ریلوے حسین اللہ خان، ڈویژنل کمرشل آفیسر مریم لودھی اور مزدور رہنما مبارک حسین نے کی۔ریلی میں ریلوے کے افسران، ملازمین اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔
اسلام آباد سے مزید