راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہسپتال میں زیرعلاج اڈیالہ جیل کاقیدی دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق 51سالہ بابر وسیم تھانہ ڈھڈیال کے مقدمہ میں 14سال قید کی سزا کاٹ رہاتھا جسے بوجہ علالت 31جنوری کو آرآئی سی راولپنڈی میں داخل کروایاگیا تھاجوجمعرات کو ہسپتال میں انتقال کرگیا،تھانہ وارث خان پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی لاش ورثاکے حوالے کردی۔