راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،27موبائل فونز،نقدی ،مویشی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈ پرایرک جان کی والدہ کوکیری ڈبے میں بٹھاکر2عورتوں اور2مردوں نے طلائی انگوٹھی اور بالیوں مالیتی 3لاکھ روپے سے محروم کردیا،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چاندنی چوک میں 2موٹرسائیکل سوار آفتاب سے15ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں عابد سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چوہڑ چکی کے قریب رفاقت علی سےبیگ جس میں پانچ سوروپے تھے ،امتیازمارکیٹ بھاٹہ چوک میں شہبازرفیق سے گن پوائنٹ پر 3لیپ ٹاپ اور موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ چھوکر میں نیازحسین اور اس کی اہلیہ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اورموبائل چھین لیاگیا،ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی 7وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ تین موٹر سائیکل اور موبائل فونز اڑا لئے گئے ، تھانہ ترنول اور بھارہ کہو کے علاقے میں دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ۔