• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والے 55 مسافر آف لوڈ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مختلف وجوہات کی بنا پر مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔روزانہ کی بنیاد پر آف لوڈنگ سے کراچی کے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے قطر، سعودیہ اور عمان جانے کیلئے پہنچے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کردیا۔ کراچی سے وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک، نیپال جاتے ہوئے دو وزٹ ویزا پر ترکی جاتے ہوئے ایک لڑکی ورک ویزا پر اذربائن جانتے ہو اذربائجان جاتے ہوئے ایک عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے 10 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ، متعلقہ دستاویزات اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر گزشتہ روز اف لوڈ کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ورک ویزہ پر اذربائجان، مستقل رہائشی کارڈ پر سوئٹزرلینڈ جاتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کیا گیا۔ ورک ویزا پر سعودیہ جاتے ہوئے 4 افراد کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ عمرہ ویزا پر جاتے ہوئے 9 مسافروں کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر پروازوں سے اتارا گیا۔ وزٹ ویزا پر عراق جاتے ہوئے 2، وزٹ اور ورک ویزہ پر عراق جاتے ہوئے 4 ورک ویزہ پر عمان جاتے ہوئے 2، ٹورسٹ ویزا پر ترکیہ جاتے ہوئے ایک، ورک ویزہ پر الجیریا جاتے ہوئے ایک، ٹورزم ویزا پر یو اے ای جاتے ہوئے 2، اسٹوڈنٹ اور وزٹ ویزا پر ملائشیا جاتے ہوئے 2، بحرین جاتے ہوئے ایک خاتون، سری لنکا، یوگنڈا، سنگاپور کے ای ویزے پر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید