پشاور(آئی این پی)پشاور میں سبزیوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنی لے ہیں ، بھنڈی چار سو روپے ،ادرک پانچ سو اور لہسن سات روپے فی کلو پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو سے باہر ہو گیاہے ، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں، بازار میں ایرانی ٹماٹر آنے سے اس کے نرخ ڈھائی سے سو کم ہو کر ڈیڑھ سو روپے تو ہوگئے مگر دیگر سبزیاں مہنگی ہوتی جارہی ہیں ۔بھنڈی 400 روپے کلو ۔لہسن 700 روپے کلو پر پہنچ گئے ،ادرک 500 تو سبز مرچ 300 روپے پر ہو فروخت ہو رہاہے ،کریلا ،اروی اور مٹر 200 روپے کلو پر،پیاز 150 روپے کلو بیگن،کدو اور گاجر 100 روپے کلو پر فروخت ہو ا۔دکاندار مہنگی سبزی کی وجہ مقامی پیدوار نہ ہونے اور ٹرانسپورٹ کرائیوں پر ڈال رہے ۔ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انتظامی افسران مسلسل بازاروں میں کارروائی کرتے رہتے ہیں