اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں گڈ گورننس کے فروغ اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے سی ڈی اے میں ممبر انسپکشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق سی ڈی اے بورڈ نے ممبر انسپکشن کی نئی پوسٹ تخلیق کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ سی ڈی اے نے تقرری کے منتظر ایگزیکٹو کیڈر کے گریڈ بیس کے سینئر ترین افسر نوازش علی خان عاصم کو ممبر انسپکشن مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ رولز کے تحت سی ڈی اے کے بو رڈ ممبر کی تقرری کا اختیار وفاقی کا بینہ کا ہے اسلئے چیئر مین سی ڈی اے چوہدری محمد علی ر ندھاوا نے ان کی تقرری کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ کو بھیج دی ہے۔ سمری وزارت داخلہ کے توسط سے بھیجی گئی ہے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اآ باد کی پلاننگ ۔ڈویلپمنٹ اور انتظامات سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔سی ڈی اے پبلک سروس ڈیلیوری ۔ شفا فیت اور احتساب کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنا نے کیلئے کمٹڈ ہے۔اس کیلئے سی ڈی اے کے افسروں کا احتساب اور ان کی اپریشنل استعداد کار کو بڑھانا ضروری ہے۔ اس مقصد کیلئے سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کی اعلیٰ سطحی جا مع انسپکشن بہت ضروری ہے جس کیلئے ممبر انسپکشن کی تقرری در کار ہے۔ممبر انسپکشن خاص طور پر سی ڈی اے پراجیکٹس کی انسپکشن کر یں گے۔اس کا مقصد سی ڈی اے میں کرپشن کا خاتمہ اور فرائض میں غفلت اور ناا ہلی کو دور کرنا ہے۔اس سے ادارے میں گڈ گورننس کو فروغ ملے گا۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے ممبر انسپکشن کی پوسٹ کی منظوری سی ڈی اے بورڈ کے بارہ جولائی کے اجلاس میں دیدی تھی ۔اب بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی کا بینہ کو سفارش کی جا ئے کہ ممبر انسپکشن کی تقرری کی جا ئے۔چیئر مین سی ڈی اے کی جانب سے 31دسمبر2024کو وزارت داخلہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے ایگزیکٹو کیڈر کے گریڈ بیس کے سینئر موسٹ افسر نوازش علی عا صم کو ممبر انسپکشن مقرر کیا جا ئے۔تقرری کی منظوری سر کولیشن کے ذ ریعے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازش علی خان عاصم اس سے قبل سی ڈی اے کے علاوہ ڈی جی میڈیا نیب ۔ ڈی جی میڈیا وزارت داخلہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہیں صدر مملکت اآصف علی زرداری نے 2013میں تمغہ امتیاز سے بھی نو ا زا تھا۔ وہ گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس بھی کرچکے ہیں۔