ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ چیمپین شپ ون ڈے ناک آؤٹ میں نیو ملتان کلب نے کیپری کینٹ کو نو وکٹ جبکہ پاک الیون نے عبدالحفیظ میموریل کو آٹھ وکٹ سے شکست دی کیپری کینٹ پہلے کھیلتے 168 رنز پر آوٹ ہوگئی ۔ بعد میں کھیلتے ہوئے نیو ملتان کلب نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، دوسرے میچ میں عبدالحفیظ میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 238رنز بنائے ، پاک الیون نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔