• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو اسلحہ کے زور پر موبائل فونزنقدی ا و رموٹرسائیکل چھین کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 13مقدمات کا اندراج ، نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ۔تھانہ قطب پور کے علاقے محمد فہیم سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر 8ہزار و دوموبائل چھین کر فرار ،تھانہ ممتاز آباد اور کوتوالی کے علاقے نامعلوم ملزمان کامراناورولید سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے، تھانہ صدر کے علاقے محمد کامران سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ لوٹ فرار ہوگئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے اللہ دتہ سے نامعلوم ملزمان نقدی و موٹرسائیکل لے گئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد عثمان سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل و موبائلزفونز چھین کر فرارجبکہ زوار حسین ،محمد ذیشان ، محمد عاصم ، محمد یوسف ، عادل علی ،مشتاق احمد ، نعمان جاوید ،اللہ بخش اور فیضان خان کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید