• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کا اجلاس، صوبے میں بلدیاتی الیکشن جلدکروانے پر زور

ملتان( سٹاف رپورٹر)کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر محمد اکرم شاد کنونیئر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان منعقدہوا،جس میں مہمان خصوصی حاجی محمد یوسف انصاری صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان تھے،اجلاس میں چوہدری محمد لطیف گجر صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان،مہر بلال آہیر جنرل سیکرٹری ضلع ملتان،احسان علی قریشی صدر لیبر ونگ ملتان،محمد علی قریشی انفارمیشن سیکرٹری ملتان،اشفاق محمودخان نائب صدر ملتان،مختار حسین بھٹی،راشد حسین راجپوت،رانا جنید،ابوبکر خان،انعام الہی ودیگر شریک تھے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلد از جلد منسٹر بلدیات پنجاب سے ملاقات کی جائے اور بلدیاتی الیکشن جلد ازجلدکروانے پر زور دیا جائے کیونکہ صرف بلدیات پنجاب میں نہیں باقی صوبے بلدیات پر کام کررہے ہیں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جو دوست کونسلرز اتحاد سے ناراض ہیں ان کو ساتھ شامل کیا جائے جس کیلیئے صدر کونسلرز اتحاد ضلع ملتان حاجی یوسف انصاری نے ڈاکٹر محمد اکرم شاد کو ٹاسک دیا کہ اپنی ٹیم بنائیں اور ناراض دوستوں سے ملاقات کریں ا،اجلاس کے اختتام پر محمد طفیل کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری پنجاب وملتان،محمد حفیظ جوئیہ نائب صدر ملتان اور طارق خان کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی اور آئندہ اجلاس جلداز بلوانے کیلئے تمام ممبران نے زور دیا۔
ملتان سے مزید