• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشیش جاری ہیں حالیہ انسداد پولیو مہم میں سوفیصد نتائج حاصل کئے گئے دسمبر 2024 میں ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی ایل کیو اے ایس رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کئے گئے ہیں،مانیٹرنگ کے دوران ضلع کوئٹہ کی 20یونین کونسلز میں ایل کیو اے ایس کی مانیٹرنگ ہوئی جس میں تمام یونین کونسل پاس ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشیش جاری ہیں،ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی دن رات محنت اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے تمام اہداف حاصل کیے گئے ہیں ،دسمبر 2024کی انسداد پولیو مہم کی کامیابی تمام اداروں کے باہمی تعاون اور اشتراک کا نتیجہ ہے۔