کراچی (نیوز ڈیسک) چین کا تجارتی سرپلس ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا، 2024 میں چین کی برآمدات میں کہیں زیادہ اضافہ، ایسا دو عالمی جنگوں میں بمشکل ہی نظر آتا ہے، گزشتہ صدی میں جرمنی، جاپان یا امریکہ جیسے برآمدی پاور ہاؤسز بھی چین کے تجارتی پلس سے کہیں پیچھے ، 990 ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس نے چین کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا، جو 2022 میں 838 ارب ڈالر تھا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کا تجارتی سرپلس گزشتہ سال تقریباً 1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا کیونکہ اس کی برآمدات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جب کہ ملک کے اپنے کاروبار اور گھرانوں نے درآمدات پر محتاط انداز میں خرچ کیا۔ جب افراط زر کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے تو، چین کا تجارتی سرپلس گزشتہ صدی میں دنیا کے کسی بھی تجارتی سرپلس یہاں تک کہ جرمنی، جاپان یا امریکہ جیسے برآمدی پاور ہاؤسز سے بھی کہیں زیادہ ہو گیا۔