• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ حلف برداری، پاکستان، چین، بھارتی نمائندگی سربراہان سطح کی نہیں ہوگی؟

اسلام آباد(فاروق اقدس)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جنوبی ایشیا کے تین اہم ممالک چین،پاکستان اور بھارت کی نمائندگی کیا ان ممالک کے سربراہان کی سطح پر نہیں ہوگی؟

کیونکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان تینوں ممالک کی نمائندگی سفارتی سطح پر ہونے کی خبریں منظر پر آئی ہیں۔

جن کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے پہلے ہی حلف برداری کی دعوت دیدی گئی تھی جس بارے میں نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا چینی صدر سے رابطہ بھی ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید