اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)میڈیا کرکٹ لیگ 2025میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ آج مزید چھ میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں جی این این کی ٹیم نے اعلان مارکیٹنگ کو آٹھ وکٹ سے ہرایا ۔دوسرے میچ میں خیبر ٹی وی نے اے آر وائی نیوز کو 10 وکٹ سے، تیسرے میچ میں جیو نیوز نے جی ٹی وی کو آٹھ وکٹ سے شکست دی ۔چوتھے میچ میں 92 نیوز نے ہم نیوز کو 10 وکٹ سے ،پانچویں میچ میں گرین ای این ٹی نے آج نیوز کو 62 رنز سےہرایا۔ آج 14 جنوری کو گروپ سی گروپ ڈی کے تین تین میچ کھیلے جائیں گے۔