• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کوچ شین واٹسن ایک سال بعد ہی گلیڈی ایٹرز سے الگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گذشتہ سال آسٹریلوی شین واٹسن کو ہیڈ کوچ بنانے کے لئے ان سے دو سال کا معاہدہ کیا تھالیکن پہلے سال انہوں نے مالکان اور کوچنگ اسٹاف سے جو رویہ اختیار کیا اس کی بنیاد اس سال وہ پی ایس ایل 10 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی رضامندی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ ٹیم اونر ندیم عمرکا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں ان کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ واٹسن اپنے طویل المدتی معاہدوں کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید