کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ عدلیہ اور فوج میں ہم آہنگی ہے، تینوں اداروں نے سبق سیکھ لیا ہے کہ عدم استحکام سے ملکی ترقی رک جاتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد امریکی کی جانب سے بانی پارٹی کی رہائی کیلئے اگر دباؤ آیا تو عمران خان خود کہیں گے امریکی غلامی نامنظور ہے، دبئی کی جانب سے ورک ویزہ پر پابندی کی وجہ ایک سیاسی جماعت ہے جو ریاست کیخلاف کام کررہی ہے۔