• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ میڈیکل کالجز نےفیس وصول نہ کرنے کے احکامات نظر انداز کر دیے

اسلام آباد (عاطف شیرازی )پرائیویٹ میڈیکل کالجزنے سینٹ وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی کے احکامات نظر انداز کر دیے،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیس وصولی سے روکنے سے متعلق سینٹ کی قائمہ کمیٹی اور پی ایم ڈی سی کے واضح احکامات اور نوٹی فکیشن کے باوجود متعدد پرائیویٹ میڈیکل کالجز طلبا سے فیس وصول کر رہے ہیں۔ اس سلسلے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا مگر پنجاب میں مری روڈ پر واقع ایک نجی میڈیکل کالج نے ان تمام حکومتی احکامات کی پامالی کرتے ہوئے طلبا کو ہر صورت میں یکم فروری تک 2025 تک فیس جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کالج کے پرنسپل کی طرف سے طلبا کو یہ فیس چالان کے نوٹس بجھوائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق لاہور اور اسلا م آباد سمیت متعدد کالجز خاموشی سے فیس وصولی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں دوسری طرف پی ایم ڈی سی زرائع کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز کسی بھی صورت میں طلبا سے فیس وصول نہیں کر سکتے اور 8 جنوری کو اس حوالے سے پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا تھا جو پی ایم ڈی سی کی ویب سائیٹ پر بھی ہے۔ زرائع کے مطابق طلبا نے نجی پرائیویٹ میڈیکل کالج کی طرف سے موصول فیس چالان کے نوٹسز سینٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت قائم صحت کی ذیلی کمیٹی کے ممبران سمیت پی ایم ڈی سی کو بھی بھجوادیے ہین جس کے بعد اس نجی کالج کو سینٹ کمیٹی میں طلب کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید