اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اسلامی اقدار، روایات اور تہذیب و ثقافت کے فروغ کیلئے زبانوں کے تراجم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علمی ترقی کا سب سے موثر ذریعہ فن ترجمہ ہے اور یہ ایک ایسی کھڑکی ہے جس کے ذریعہ دوسری زبانوں اور تہذیبوں سے متعارف ہونے کی راہ ہموار ہوتی ہے اسلئے پاکستان میں تراجم کے سلسلے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اور اس کار خیر میں علماء اور مذہبی طبقہ مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ علماء کی باتوں میں وزن ہوتا ہے، لوگ ان کی بات سنتے اور یقین کرتے ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود گذشتہ روز یونیورسٹی میں "ترجمہ بطور سائنس"کے موضوع پرمنعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ورکشاپ سےڈاکٹر غلام علی نے،فخر الدین اخونزادہ نے بھی خطاب کیا۔پانچ روزہ اس تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹرار، راجہ عمر یونس سمیت تمام پرنسپل افسران و فیکلٹی ممبران شریک تھے۔