• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانجی کے 11لاکھ روپے ہتھیانے والے ماموں کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بھانجی کے 11لاکھ روپے ہتھیانے والے ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صدر بیرونی کو ارم بی بی نے بتایا کہ میں نے اپنے ماموں آفتاب اور عمران نامی شخص کو کل 11 لاکھ روپے دئیے کہ ایک مکان خریدنا ہے ماموں آفتاب نے پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ رابطہ کر کے ایک مکان واقع ریڈیو کالونی خریدا جسکی قیمت 32 لاکھ روپے ہے اس میں 11 لاکھ روپے ہمارا ہے لیکن ماموں نے خریدتے ہوئے مکان پر خود قبضہ کیا ہوا ہے ان دونوں نے میرے ساتھ دھوکہ کیا اور فراڈ سے رقم لی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید