راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہونے والا موٹر سائیکل سوار غریب محنت کش کا بیٹا تھا۔ تھانہ روات کو محمد جاوید نے بتایا کہ تندور پر مزدوری کرتا ہوں‘ میرا بیٹا محمد زاہد عمر 26سال 24جنوری کو ٹیوشن پڑھانے فیز 8اپنے موٹر سائیکل پر آیا۔ ڈالفن چوک کے نزدیک گاڑی نمبر اے جے وی 481ٹیوٹا کرولا الٹس رنگ سفید نے غفلت اور لاپروائی سے تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے میرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر میرا بیٹا فوت ہو گیا جبکہ وہ اُس کو ہاسپیٹل لے کر جا سکتے تھے لیکن وہ موقع سے فرار ہو گئے۔