• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکا کھوہ ،کھیتوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

گوجرخان(نمائندہ جنگ) نواحی قصبہ پکا کھوہ میں ایک شخص کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی،بیول خان پور کے علاقہ چھوئی کا رہائشی ارسلان آصف ہاشمی جو چند سالوں سے اپنے ماموں کے گھر رہ رہا تھا،اسکی لاش صبح والی بال گراؤنڈ میں پائی گئی، لواحقین کے مطابق مقتول رات بھر گھر سے غائب رہا صبح گیارہ بجے کے قریب لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی،واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس نے موقع سے شوائد اگھٹے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو گوجرخان منتقل کی،پانچ ماہ پہلے ارسلان آصف کے پھوپھا کو بھی گھر کے اندر کسی نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، پانچ ماہ میں ایک ہی گھر کا قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید