• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہالہ سلاٹر ہاؤس میں ڈکیتی کی واردات کی مذمت کرتے ہیں،جمیعت القریش

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میٹ بورڈ اجلاس کے دوسرے روز سہالہ سلاٹر ہاؤس میں ڈکیتی کی واردات پر صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی،سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد نے مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے منیر عباسی،لیاقت،رحمانی اور بابر کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی سلاٹر ہاؤس کے گوشت کے تاجروں اور ان کے ساتھ وابستہ لوگوں کے ساتھ کئی وارداتیں ہو چکی ہیں اور کئی بار انتظامیہ کو بھی بتایا ہے کہ یہ علاقہ گوشت کا کاروبار کرنے والوں کے لیے غیر محفوظ ہے کیونکہ سلاٹر ہاؤس میں جانور رات گئے تک آتے ہیں اور رات کو ہی بھوپاریوں کے ساتھ رقم کا لین دین بھی ہوتا ہے۔آئی جی اسلام آباد کمشنر اسلام آباد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اس واقعہ کا نوٹس لیں اور سہالہ سلاٹر ہاؤس میں کام کرنے والے جمیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران کو سیکورٹی فراہم کریں۔
اسلام آباد سے مزید