• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص حکومتی پالیسیوں سے پہلے ہی صنعتی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے،مرکزی تنظیم تاجران

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لئے گیس مزید مہنگی کرنےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں سے پہلے ہی صنعتی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے اور صنعتکار اپنی صنعتیں بند کرنے پر مجبور ہیں جبکہ زیادہ تر صنعتکار اپنی صنعتیں دیگر ممالک میں منتقل کر رہے ہیں ،حکومت ہوش کے ناخن لیں اور معیشت کے پہیے کو چلانے کے لئے ایسے معیشت دشمن اقدامات فوری بند کرے ایسا نہ ہو کہ ان نا اہلوں کے ٹولے کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی صنعتیں مکمل بند ہو جائیں اور معیشیت زوال پذیرائی کا مزید شکار ہوجائے ،حکومت فوری صنعتی شعبے کے لئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے اور صنعتوں کو ریلیف فراہم کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو نہ صرف مہنگی بڑھے گی۔
اسلام آباد سے مزید