• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس ایکشن‘ 3ہزار پتنگیں 25ڈوریں برآمد‘ 6گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے 3ہزار 60پتنگیں اور 25 ڈوریں برآمد کر لیں۔ راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ تھانہ صادق آباد پولیس نے پتنگ سپلائرز عدیل اور خالد سے 2ہزار پتنگیں اور 20ڈوریں، تھانہ گوجر خان پولیس نے پتنگ سپلائر احتشام سے 1060 پتنگیں اور 5ڈوریں برآمد کیں۔ ادہر وارث خان پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔ تھانہ وارث خان پولیس نے پتنگ سپلائرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال، توفیق اور مہران شامل ہیں جن سے پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید