• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امیرمعاویہؓ کا دور تاریخ اسلام کا درخشندہ باب ہے ایم ایس او

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)حضرت سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دین اسلام کی اشاعت و ترویج کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیااور انؓ کا دور تاریخ اسلام کا درخشندہ باب ہے۔ سیدنا امیرمعاویہ ؓ کا دور حکومت بہترین اور مثالی دور حکومت تھا انکے دور حکومت میں 64 لاکھ 65 ہزار مربع میل پر پرچم اسلام بلند ہوا۔مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے۲۲رجب المرجب سیرت سیدنا امیر معاویہ ؓکے عنوان سے منایا۔ان خیالات کا اظہارناظم ایم ایس او ضلع راولپنڈی فاروق معاویہ اور ناظم اطلاعات ایم ایس او ضلع راولپنڈی محمد جنید نے 22رجب المرجب یوم وفات حضرت سیدناامیرمعاویہ ؓ کے حوالہ سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کا دور حکومت مسلمان حکمرانوں کے لئے رول ماڈل اور آئیڈیل ہے۔ ان کی اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لئے قربانیوں کوششوں اور کردار کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدناامیرمعاویہ کو اپنا راز دان کہا۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ان نفوس قدسیہ سے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو متعارف کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید