اسلام آباد ( نیوز رپورٹر )سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے متحدہ مسیحی فورم کے چیئرمین عدیل غوری،صدراقبال بوٹا،وارث مسیح،بوٹامسیح، راشد ارشاد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین) گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،اس حوالے سے تقریب سوکوارٹر سیکٹرF-6 میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان،سپریم ہیڈ مرزا سعیداختر، اظہار عباسی، ملک عاصم، صوفی محمود علی، قاری شیر عالم سیالوی،وارث دلیپ،سلیم بھٹی، وارث بھٹی،سیموئیل مسیح،تشکیل جاوید بھٹی،وقاص بھٹی سمیت سینکڑوں مسلم و مسیحی ملازمین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مزدور یونین ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر مزدوروں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورہم نے مزدوروں کی صحیح معنوں میں خدمت کرکے مثال قائم کی ہے ۔