اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والا نوجوان عدنان خلیل ایک بچے کو یتیم چھوڑ کر غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا، لڑکی کے باپ نے گلگت سے وفاقی دارالحکومت تک تعاقب کرکے بیٹی کی پسند کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقتول کے بھائی عامر خلیل سکنہ ترامڑی کی رپورٹ پر مقتول کے سسر محمد ایاز محمد رشید ، نثار احمد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔