کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر احسان اللّٰہ اپریل مئی میں پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم جے ڈی ڈبلیو کی نمائندگی کریں گے ۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے احسان اللہ سے کو ملازمت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کیلئے اب سے تعاون اور کام کریں گے۔ دریں فاسٹ بولرنے 24 گھنٹوں کے اندر ہی پاکستان سپر لیگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا تھا۔ احسان اللّٰہ نے کہا کہ فرنچائز نے پِک نہیں کیا تھا ، پھر لوگوں نے بھی دماغ خراب کر دیا تھا۔ جذبات میں آ کر فیصلہ کر لیا تھا، پی ایس ایل میں 4 ماہ ہیں، محنت کروں گا، جن لوگوں نے مجھے سلیکٹ نہیں کیا، ان شاء اللّٰہ یہی سلیکٹ کریں گے۔ ریٹائرمنٹ کا کوئی پلان نہیں ہے۔