کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ا راکینِ قومی اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی جامعات میں سیاسی مداخلت کو جامعات کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ سندھ کی جامعات میں ریٹائر بیوروکریٹس کو وائس چانسلر تعینات کرنے کے عمل کو تعلیمی معیار کو تباہی سے دو چار کرنے کے مترادف قرار دیا۔ اس قسم کی کوشش سے ناصرف تعلیمی معیار گرے گا بلکہ ہونہار طلبہ کا مستقبل تاریک ہو گا۔ وائس چانسلر ہمیشہ سے ایک علمی شخصیت رہے ہیں اور وہ طلباء و طالبات کے لیے رول ماڈل سمجھے جاتے ہیں لہٰذا اگر سندھ حکومت اپنے اس عمل سے نہ رکی تو اسے ہر سطح پر احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔