• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی رپورٹر کو اڈیالہ جیل میں عمران کے مقدمات کی کوریج کی اجازت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے عدالتی رپورٹر کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی کوریج کی اجازت دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس کو ہدایت کی کہ وہ جیل حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کرے۔ دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں واضح حکم ہے ، آپ صحافیوں کو جیل سماعت میں کوریج سے نہیں روک سکتے ، صحافی جائیں تو تبھی فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید