• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر کی جامعات میں دوسرے روز بھی تدریسی عمل معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات میں جمعہ کو دوسرے روز بھی تدریسی عمل معطل رہا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں فاپوآسا سندھ شاخ کے مطابق اساتذہ نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا تاکہ حکومت کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ سندھ کی جامعات کو درپیش سنگین مسائل کو مزید نظرانداز کرنا ناقابلِ قبول ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید