کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بھینس کالونی میں واقع جانوروں کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق بھینس کالونی میں قائم مویشیوں کے باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدا میں ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ قابو میں نہ آئی جس پر فائر برگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں تو آگ پورے باڑے کو لپیٹ میں لے چکی تھی۔