کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کورنگی ٹاؤن کے ڈائریکٹر پر حملے کا نوٹس لے لیا، وزیر بلدیات کے حکم پر کورنگی ٹاؤن کے ڈائریکٹر حق نواز پر تشدد کرنے والے چار ڈائریکٹر معطل ، گزشتہ روز ٹاؤن چیئرمین شاہ فیصل گوہر خٹک کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاون کے افسران نے گاڑی کے معاملے پر ڈائریکٹر کورنگی ٹاؤن کو زدو کوب کیا تھا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ نے حملہ کرنے کے الزام میں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ذعیم خالد،ڈائریکٹر سینیٹیشن شبیر احمد،ڈائریکٹر پارکس ذولفقارقاضی اورڈائریکٹر انفارمیشن کو معطل کیا ہے۔