• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، دو ہوٹلوں کے اوپر مخالفین نے مبینہ طور پر قبضہ کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صدر میں واقع دو ہوٹلوں کے اوپر مخالفین نے مبینہ طور پر قبضہ کرکے ایک کروڑ روپے کی رقم، ملکیتی کاغذات اور دیگر ضروری دستاویزات اپنے قبضے میں کرلی جبکہ 5 ارب روپے بھتہ طلب کیا جارہاہے ۔ کراچی پریس کلب کراچی میں صدر میں واقع دو ہوٹل کے مالک نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مخالفین نے ان کے دونوں ہوٹلوں پر قبضہ کرکے ایک کروڑ روپے کی رقم اپنے قبضے میں لے لی ہے جبکہ میرے بیٹوں اور بھانجوں پر شدید تشدد کرکے انہیں یرغمال بنالیا ہے۔ملزمان کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے کے ساتھ 5ارب روپے بھتہ طلب کیا جارہا ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرکے انھیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید