نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا میں پی ٹی آئی کے بعد عمران اور تحریک انصاف کیخلاف جوابی مہم شروع، امریکا میں پی ٹی آئی کےحامیوں کی احتجاجی سرگرمیوں ، ڈیجیٹل نعروں سے مزین ٹرکوں کے گشت کی سرگرمیوں کے جواب میں واشنگٹن میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف جوابی احتجاجی سرگرمیوں کابھی آٖغاز ہوگیا ہے۔
امریکا کی مخالفت کرنے والی PTI اور اس کے مخالفین نے واشنگٹن کو سیاست کا مرکز بنالیا۔ حلف برداری کی تقریب میں PTI کے بعد مخالفین نے بھی اشتہاری مہم کا منصوبہ بنالیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی 20جنوری کی تقریب حلف برداری کے موقعہ پر پی ٹی آئی امریکا کی جانب سے پاکستانی فوج اور حکومت کےخلاف ڈیجیٹل نعروں اور تصاویر کے ساتھ واشنگٹن کی سڑکوں پر احتجاجی ٹرکوں کے گشت کرنے کے عمل سے پہلے ہی پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کےمخالفین نے کرایہ پر ٹرک حاصل کرکے مخالفانہ ڈیجیٹل نعروں اور بانی پی ٹی آئی کےطالبان،اسامہ بن لادن کی حمایت پر مبنی بیانات کے الفاظ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی تصاویر کے ساتھ واشنگٹن کی سڑکوں پر گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔
اس طرح پاکستان کی داخلی سیاست کی جنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی لڑی جارہی ہے ۔ پی ٹی آئی مخالفانہ ٹرکوں پر بانی پی ٹی آئی کی تصویر کےساتھ جو نعرے درج ہیں ان میں اسامہ بن لادن کو شہید،طالبان کی افغان جنگ کو جائز اور ایسے نعرے درج کئے گئے ہیں کہ جو امریکیوں کو سخت ناپسند ہیں اس طرح بانی پی ٹی ائی اور پی ٹی ٹی آئی امریکا کی احتجاجی سرگرمیاں کے جواب میں مخالفانہ طریقے بھی وہی ڈیجیٹل ٹرکوں کی حکمت عملی سے جواب دے رہے ہیں ۔
البتہ پی ٹی آئی کی امریکا کی احتجاجی مہم کے ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرکوں میں حکومتی مظالم سے ہونے والی اموات کا تاثر دے کر پراپیگنڈا کیاگیا جب کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کےمخالفین بانی پی ٹی آئی کے طالبان ک حق میں دیئے گئے بیانات کے حصے نقل کرکےعمران خان کی تصویر کے ساتھ گشت کرنے والے ٹرکوں پر آویزاں ہیں ۔