کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ سہائی عزیز، موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر محمد حنیف اور دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈی آئی جی ٹریفک نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ فیلڈ میں عوام سے اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنے اختیارات کا جائز استعمال کرنا ہے۔