• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی و چینی کمپنیوں میں 25 کروڑ ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

بیجنگ (نیوز ایجنسی) پاکستان اور چین کی کمپنیوں نے میڈیکل اور سرجیکل کے شعبہ جات میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے تقریبا 25کروڑ ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کر دیے۔ سرکاری میڈیا نے چائنا اکنامک نیٹ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی ڈینٹل اور سرجیکل انسٹرومنٹس بنانے والی سووات (Sawuat) سرجیکل نے چینی فارماسیوٹیکل کمپنی یوپی ایچ بائیوفارما کیساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے۔ چائنا اکنامک نیٹ(سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق اس تعاون کا مقصد یہ ہے کہ طبی آلات کے شعبہ میں مزید چینی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کئے جائیں گے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی اس کی تصدیق کی کہ کانفرنس کے دوران 25 کروڑ ڈالر مالیت کے 3 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں۔سفارتخانے کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کے تعاون سے بزنس ٹو بزنس سطح پر 6 کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان طبی شعبے میں سرمایہ کاری کی شراکت داری پر توجہ دی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ 80سے زائد چینی کمپنیوں، ایسوسی ایشنز اور 20سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے ذاتی یا آن لائن شرکت کی۔ اس موقع پر چین میں پاکستانی سفارتکار خلیل ہاشمی نے پاکستان میں میڈیکل کی صنعت کے بڑھتے پوٹیشنل پر روشنی ڈالتے ہوا کہا کہ گنجائش 60کروڑ ڈالر سے زائد کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید