• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کور کمیٹی کا اجلاس، عمران کی سزا پر احتجاج نہ ہونے پر اظہار برہمی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں عمران خان کی سزا پر احتجاج نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا، عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانی کو 14 سال کی سزا ہوگئی کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا؟ بتایا جائے فیصلہ چیلنج کب ہوگا؟ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے مذاکرات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے اور ممبران نے کور کمیٹی اجلاس ہفتے میں ایک بار ضرور بلانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق نے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی۔

اہم خبریں سے مزید