اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔