• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، امارات، قطر اور عراق سے مزید 178 پاکستانی بے دخل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )گزشتہ 48گھنٹے کے دوران مختلف ممالک سے مزید 178پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 31کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 18 جنوری کے 24گھنٹے کے دوران سعودی عرب سے بلیک لسٹ 2، بغیر ویزہ داخلے پر امارات سے 1 تھائی لینڈ میں قانونی انٹری اور کام پر 3ایتھوپیا سے ایک، قطر سے ایک، کمبوڈیا سے پاسپورٹ کے بغیر پہنچے 2 سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام اور بھیک مانگنے پر 5، امارات میں غیر قانونی امیگرینٹ 2، عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4، عمان میں ویزہ ختم ہونے پر 2، دو مفرور ملزمان کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ قطر سے جرمانہ کے بعد مزید ایک مسافر کو بھیجا گیا۔ سعودی امارات کی جیل سے 9 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سعودی عرب میں پاسپورٹ گم کرنے پر 2، ویزا ختم ہونے پر ایک عمرہ پر گئے زائد قیام پر دو وزٹ ویزا اوور اسٹے دو مختلف وجوہات کی بنا پر دو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر 5 کفیل کی شکایت پر 10 اور پاسپورٹ گم کرنے پر ایک اور عراق سے اسٹاپ لسٹ کے ایک مسافر کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ تین افراد کو ایتھوپیا سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ 17 جنوری کے 24 گھنٹے کے دوران ملائشیا تھائی لینڈ بنگلہ دیش قطر سعودیہ عمان امارات سے مزید 116 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 17 کو گرفتار کر لیا گیا۔ امارات امیگریشن نے انٹری روک کر ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا۔ بغیر اجازت داخلے پر ملائشیا اور تھائی لینڈ 3 کو واپس بھیج دیا گیا۔ زائد المیعاد پاسپورٹ اور غیرقانونی داخلے پر بنگلہ دیش سے ایک کو واپس بھیج دیا گیا۔ جسے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کیا گیا۔ عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المعیاد قیام پر 11، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔ 14 بھکاریوں، کفیلوں سے تنازعات پر 37، کفیل کے بغیر کام کرنے پر 15، زائد المیعاد قیام پر 2 عمرہ زائرین مختلف وجوہات کی بنا پر دیگر 7 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا. امارات میں پاسپورٹ کھونے اور جیل میں سزا پوری کرنے پر 6 کو ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کیا گیا۔ سعودیہ سے بے دخل سیالکوٹ پولیس کو مطلوب شخص کو گرفتار کیا گیا۔ عمان سے ڈی پورٹ ایک مسافر ایف ائی اے فیصل اباد گوجرانوالہ، عراق سے بے دخل رپورٹ ایک مسافر امیگریشن اسلام اباد اور سعودیہ سے واپس ایک مسافر سال 2021سے بلوچستان ایف ائی اے کو مطلوب تھا۔ قطر سے واپس ایک بھکاری کو اے ایچ ٹی سی کے حوالے کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید