پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کیساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونیکا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو پشاور میں اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائیگا اور فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دئیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ فاؤنڈیشن نے پولیو کے 55ہائی رسک ایریاز کیلئے 15صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے اور صحت مراکز کیلئے محکمہ بلدیات نے 4جگہوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئے سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، ان سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئے عمارتیں تعمیر کرنی ہیں۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت اراضی فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن سولرائزڈ صحت مراکز تعمیرکریگا۔ذرائع کے مطابق پشاور میں 15صحت مراکز 2020سے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں اور معاہدے کے تحت صحت مراکز کے اخراجات دسمبر 2025تک گیٹس فاؤنڈیشن برداشت کریگی۔ ذرائع نے بتایاکہ صحت مراکز کے قیام سے پہلے ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کی کوریج 49 فیصد تھی جو 15صحت مراکز کے قیام کے بعد 80 فیصد تک بڑھ گئی۔