• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، لاہور کی 4 پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئیں 6 منسوخ، 56 میں تاخیر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پروازوں کی آمد روانگی میں دشواری ہوئی، 4 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ملک بھر کی 56 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ اسلام اباد کراچی کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گلگت اسلام اباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 کراچی تربت کی دو پروازیں پی کے 501، 502 منسوخ کی گئیں۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے ابوظہبی لاہور پرواز پی اے 431، دوحہ لاہور کیو ار 628، دبئی لاہور پی اے 417 لینڈ نہ کرسکیں جنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ جدہ لاہور کی پرواز پی ایف 717 کو سیالکوٹ میں لینڈ کرایا گیا۔ موسم ٹھیک ہونے پر یہ پروازیں واپس لاہور آئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 12، کراچی اسلام اباد کی 7 کراچی لاہور کی 12، لاہور ایئرپورٹ کی 7 کراچی کی 8 ملتان کی 3 پشاور کی 3 اور فیصل اباد کی 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید