کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رکن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف اسد قیصر نے کہاہے کہ مذاکرات میں سنجیدگی کا فقدان ہے اور معاملہ ڈیڈ لاک کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ سیاست میں ڈیڈ لاک نہیں ہے، دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں اور حکومت نیک نیتی سے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، رکن مذاکراتی کمیٹی تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے حکومت کو واضح کیا تھا کہ سات دن کے اندر آگاہ کیا جائے۔ ہمارا مؤقف آئین کی بالادستی، شفاف انتخابات، اور عوامی حقوق کا تحفظ ہے، جبکہ مذاکرات کے لیے اتفاق رائے پر مبنی نیوٹرل کمیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔