کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی شروع میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، آئی سی سی حکام کی نظریں اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام پر مرکوز ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایک اور اعلیٰ سطح وفد نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کرکے تعمیراتی کام اور فنشنگ کے مرحلے کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر جواد قاضی نے وفد کو بریفنگ دی اور 30 جنوری تک فنشنگ کا تمام کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز پر چھتیں ٹورنامنٹ کے بعد لگائی جائیں گی۔