• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے نیئر بخاری سمیت مختلف شخصیات کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں نیئر حسین بخاری سمیت مختلف شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سے پی پی پی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اور چیف وہپ اعجاز جاکھرانی نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید