پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی اسمگلرز کے خلاف آپریشنز کے لئے جے آئی ٹی بنا کر تحقیقات کروائیں تاکہ بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا سکے ،ان کا کہنا ہے کہ گجرات اور منڈی بہاوالدین کے بڑے انسانی اسمگلر کو پولیس سرپرستی کی وجہ سے نہیں پکڑا گیا، انہوں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا بڑی مچھلیوں کو مبینہ طور پر سابق ڈی پی او گجرات سے لیکر ڈی آئی جی سطح کے افسروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہی ہے ، انہوں بتایا بڑے انسانی سمگلرزکے نام سرائے عالمگیر سے گوجرانوالہ اور منڈی بہاولدین ملکوال ہیڈ فقیراں تک ہر زبان زد عام ہیں مگر پکڑا صرف ان کے لوگوں کوجاتا ہے۔