اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو II- (سکائی گارڈن) بارہ کہواسلام آبادکا دورہ کیا۔ انہیںبریفنگ میںبتایا گیا کہ گرین انگلیو II- بارہ کہواسلام آباد جو (سکائی گارڈن) کے ساتھ جوائنٹ وینچر ہے۔گرین انکلیوII- کے پہلے حصے کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔یہ پروجیکٹ تقریبا 11 ہزار کنال پر مشتمل ہے اور اس میں تقریبا 2403 کنال پر ترقیاتی کام 2025کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جا ئے۔