راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)پاکستان کے سفیر برائے سعودی عرب احمد فاروق نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ بزنس کمیونٹی سے خطاب میں سفیر احمد فاروق نےاس بات پر زور دیاہےکہ بدلتے ہوئے معاشی عالمی منظرنامے میں پاکستانی تاجر سعودی عرب میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، سابق صدر زاہد لطیف خان اور دیگر ایگزیکٹو ممبران موجود تھے۔صدر چیمبر عثمان شوکت نے سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔