میلبرن (جنگ نیوز) سربیا کے نوواک جوکووچ اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز اور عالمی نمبر ایک یانک سینر آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور کو ہراکر آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ خواتین سنگلز میں دفاعی چیمپئن بیلاروس کی ارینا سبالینکا روسی حریف انستاسیا پاؤلچنکووا، عالمی نمبر ایک ایگا سوائیتک نے امریکا کی ایما نوارو، امریکی میڈیسن کیز نے یوکرین کی الینا سویتولینا اور اسپین کی پاؤلا بڈوسا نے امریکا کی کوکو گاف کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔